لیبیا کے دوشہروں کی واپسی کیلئے لیبیا نیشنل آرمی سے لڑ رہے ہیں، ترک صدر

0
273

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ہم لیبیا کے دو اہم شہروں سرت اور الجفرہ کو لیبیا کی قومی فوج سے واپس لینے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

“ٹی آر ٹی” عربی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہمارا ہدف سرت اور الجفرہ شہروں کا کنٹرول حاصل کرنا اور ان شہروں کو قومی وفاق حکومت کی عمل داری میں لانا ہے۔

لیبیا میں جنگ بندی کے حوالے سے برلن ٹریک معاہدے پر دستخط کے باوجود لیبیا کے مسئلے میں مداخلت کرنے والےترک صدر نے مزید کہا کہ ترکی کی کا طرابلس کی قومی وفاق حکومت کے ساتھ معاہدہ ہے اور ہم اس معاہدے کی پاس داری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ روم کی سرحدیں واضح ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ ان کا ملک بحیرہ روم اور بحیرہ اسود میں تیل کے ذخائر کی تلاش میں مصروف ہے۔

ادھر دوسری طرف ترکی کی نیشنل آرمی کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے پیر کے روز کہا ہے کہ ترکی کی حمایت یافتہ ملیشیا نے شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی لیبیا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے لیے نیٹو میں اپنی رکنیت استعمال کررہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here