بارکھان و تربت سے صحافی سمیت 2 افراد فورسز ہاتھوں جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے بارکھان اور تربت سے صحافی سمیت 2 افرادپاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طورپر لاپتہ ہوگئے۔

ضلع بارکھان سے تعلق رکھنے والے صحافی حیات خان کھیتران کو فورسز نے حراست میں جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

صحافی کے اہلخانہ کے مطابق حیات خان کھیتران کو ایف سی کوہلو 86 ونگ کے کرنل بابر خلیل نے اپنے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جس کے بعد سے ہمارا حیات خان سے کوئی رابطہ نہیں ہو پارہا۔

صحافی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایف سی کرنل نے صحافی کو لاپتہ کردیا ہے اور خاندان انکی بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے۔

صحافی حیات خان کھیتران کے اہلخانہ نے حکومت اور اعلیٰ حکام اور صحافی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ حیات خان کی باحفاظت بازیابی میں انکی مدد کریں اور اگر حکومت اس امر خاموش رہی تو واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرینگے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے گوکدان کے رہائشی جاوید ولد عبدالواحد کو گذشتہ رات تربت میں سیٹلائٹ ٹائون سے فورسز نے جبری طور پرلاپتہ کردیا ۔

لاپتہ ہونے والےنوجوان کی والدہ کا کہنا ہے میرا بیٹا، مزدور ہے، سیٹلائٹ ٹائون اپنے کام کے سلسلے میں گیا تھا جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو بازیاب کیا جائے اگر اس پر اگر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اس طرح اس کو لاپتہ کرکے ہمیں اذیت نہ دی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment