بلوچستان کے علاقے خضدار اور دکی میںفائرنگ کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
خضدار کی سب تحصیل آڑینجی میں دو قبائل کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے محمد خان نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لے لیا ۔
مزید کارروائی جا ری ہے۔
دوسری جانب دکی کے میختر بازار میں مسلح ڈاکوئوں کی جانب سے بینک کو لوٹنے کی کوشش کے دوران بینک کے سیکورٹی گارڈ کی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ محراب حمزہ زئی موقع پر ہلاک جبکہ بینک منیجر اقبال اچکزئی شدید زخمی ہوگئے ۔
مسلح ڈاکو فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
لیویز کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا،ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔