بلوچستان کے علاقے حب، وڈھ ،نصیرآباد، پنجگور اور مستونگ میں مختلف حادثات وواقعات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔
حب ریور روڈ موچکو پولیس تھانہ کراچی ایریا میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جاموٹ قومی اتحاد حب کے صدر محمد اسماعیل جاموٹ اور صلاح الدین پر فائرنگ کے نتیجے میں صلاح الدین گولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔
مقتول کی لاش کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا اور اسماعیل جاموٹ کے زخمی ہونے کے اطلاعات موصول ہوئی۔
دوسری جانب وڈھ کے علاقہ وھیر میں موٹر سائیکل اور ایمبولینس کی آپس میں تصادم ہوا۔
موٹر سائیکل سوار دو افرادہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک افراد جنید شاہد ولد غلام اللّٰہ اور مزمل احمد ولد عبیداللہ دونوں کا تعلق وڈھ کلی حاجی پیر محمد سے ہے ۔
اسی طرح نصیرآباد میں تین مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
منجھوشوری پولیس کے علاقے میں نامعلوم افراد نے منجھو برادری کے 3 افراد کو بے دردی سے قتل کرکے لاشیں منجھوشوری بیرون کے علاقے کچے میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔
واقعہ کے بعد منجھوشوری پولیس نے نعشوں کو شناخت کےلیئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی لایا گیا جن کی شناخت علی نواز منجھو حسین منجھو اور الہی بخش منجھو کے نام سے کی گئی ہے جبکہ منجھوشوری پولیس قتل کی وجہ معلوم نہیں کرسکی ہے ۔
موقع سے نیا موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا ہے ۔
دوسرے واقعہ میں پولیس تھانہ نوتال کے علاقے لانڈھی شریف میں مسلح افراد نے کھیتوں میں کام کرنے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوگئی ۔
حملہ آور فرارہوگئے ۔
تیسرے واقعہ بھی نوتال کے علاقے میں پیش آیا ٹرک ڈرائیور سیف اللہ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
واضع رہے کہ پانچوں واقعات کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ہیں اور نہ ہی نوتال پولس تین روز گزرنے کے باوجود کچھی ٹرانسپورٹ کمپنی کے ویگن میں ڈکیتی کے ملزمان کوبھی گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے۔
نوتال لانڈھی کا علاقہ ٹرانسپورٹ عوام کےلیئے نوگو ایریا بن چکا ہے۔
علاوہ ازیں پنجگور جاوید کمپلکس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں دوسرے زخمی بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق عرفان ولد غلام رسول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔
واضح رہے عرفان اور سجاد کو نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کردیا تھا جب وہ اپنی گاڑی میں بازار سے گھر جارہے تھے۔
دونوں مقتولین کا تعلق پنجگور کے علاقے سراواں سے ہے ۔سجاد پیشے کے اعتبار سے فٹبالر تھے۔
خضدار میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
خضدار کے علاقہ کھنڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص عبدالستار ہوگیا۔ پولیس نے زخمی کو ہستپال پہنچادیا اورمزید کارروائی شروع کردی۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق منگل کوکوئٹہ،زیارت،مستونگ،جھل مگسی،جعفرآباد،اوستہ محمد،آواران ،لسبیلہ سمیت ملحقہ علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔
ضلع مستونگ کے علاقے دشت میںایک ٹریکٹر ٹرالی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بارش کے باعث پانی جمع ہوگیاجبکہ شابان اوراوڑک کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
زیارت میں کان ندی میں طغیانی کے باعث کوئٹہ زیارت روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی ۔
آواران میںتیران ندی میں سیلاب کے باعث آواران جھاؤ روڈ بند ہوگیاجبکہ خضدارسے جھل مگسی جانے والاایم 8موٹروے شاہراہ بھی بند ہوگئی۔
کوئٹہ سے کولپور کے درمیان بھی سیلابی ریلوں کے باعث ٹریفک معطل ہے ۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے سبی ،زیارت،کوہلو،بارکھان ،ڈیرہ بگٹی ،کوئٹہ ،قلات،خضدار،جعفرآباد،آواران ،پنجگور،واشک ،مستونگ میں31اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔