کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، پشین میں حساس ادارے کے دفتر پر بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سےاڑا دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سریاب روڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے ریلوے ٹریک کیساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا اور ٹریک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب پشین میں پاکستان کے حساس ادارے کے آفس پر دستی بم حملہ ہوا۔

حملے سے کمرے کی چھت کو نقصان پہنچا ۔

پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

Share This Article
Leave a Comment