ڈیرہ اللہ یار وتفتان میں مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک

0
22

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار اور تفتان میں مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈیرہ اللہ یار میں بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔

ڈیرہ اللہ یار شہر کے مراد کالونی میں بارش کے جمع شدہ پانی میں 7 سالہ امام الدین ولد عبد الحکیم ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

دوسری جانب تفتان میں دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔

تفتا ن میں نا معلو م مو ٹر سائیکل سو اروں کی فائر نگ سے رفیق نا می شخص ہلاک ہو گیا جسے فوری طو ر پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

جبکہ دوسرا واقعہ کو تھر ان کے علاقے میں پیش آیا جہاں بور لگا نے کے دوران ایک سو دس فٹ گہرے بور میںگر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا جسکی لا ش کو ریسکیو حکا م نے تحو یل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جہا ں ضر وری کارروائی کے بعد لا شیں ورثا ء کے حو الے کر دی گئی۔

مز ید کارروئی کی جارہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here