کوئٹہ ولورالائی میں فائرنگ وروڈ حادثے میں2 افراد ہلاک

0
30

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اورلورالائی میں فائرنگ وروڈ حادثے میں2 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز کے مطابق اتوار کو کو ئٹہ کے نواحی علا قے دشت سپیزنڈ اینٹ بھٹوں کے ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاویدعلی ولد محمدگل نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

واقعے کی اطلا ع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلا ش شرو ع کر دی۔

دوسری جانب لورالائی میں کوئٹہ روڈ سرکی جنگل کے مقام پر روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گوبھی سے لوڈ مزدا ٹرک نمبر SAB117 کا ٹریلر کیساتھ ایکسیڈنٹ ہوا۔

مزدا ٹرک کا ڈرائیور ندیم کامران ولد غلام مصطفی پتافی ساکن جام پور ضلع راجن پور موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ٹرک میں سوار مزدور نورشاہ ولد عبدالعلی حمزازئی ساکن شرن حمزازئی لورالائی شدید زخمی ہو گیا۔

لاش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

مزید کارروائی مقامی لیویز کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here