قلات میں پاکستانی فوج و مسلح افراد مابین خونریز جھڑپوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے قلات کے علاقے جوہان میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد مابین خونریز جھڑپوں میں ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قلات کے علاقے جوہان میں گیشک کے مقام پر فورسز کی جانب سے خونریز فوجی جارحیت گزشتہ دو روز سے جاری ہے۔

کہا جارہا ہے کہ فوج کشی میں ایس ایس جی کمانڈوز، ائیر فورس سمیت فورسز کے متعدد دیگر شعبے حصہ لے رہیں۔

جوہان سے موصول ہونے والے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گیشک کے مقام پر فورسز نے 22 اگست سے سرمچاروں کے ایک کیمپ کو محاصرے میں لے لیا ہے جہاں فورسز اور سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج مورخہ 23 اگست کو کوئٹہ سے ایک مرتبہ پھر سے کم از کم ساتھ فوجی ہیلی کاپٹروں کو ضلع قلات گیشک جاتے دیکھا گیا ہے ۔

البتہ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ ہیلی کاپٹر ہلاک و زخمی فوجیوں کی ریسکیو کیلئے گئے ہیں یا پھر آپریشن میں شیلنگ کے مقصد سے۔

مقامی ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا مذکورہ محاصرے میں فوج نے متعدد ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایس ایس جی کمانڈوز اتارے ہیں اور وقتاً فوقتاً گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سرمچاروں کے ٹھکانے پر شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔

جبکہ دوسری جانب ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ بلوچ سرمچار راکٹوں و دیگر بھاری ہتھیاروں سے فوج کا مقابلہ کررہے ہیں۔

مقامی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ جھڑپوں کے دوران قریبی علاقوں میں کئی فوجی ایمبولنس دیکھے گئے ہیں جبکہ چند مقامات پر مختلف گاڑیوں میں ہلاک/زخمی فوجیوں کو ہلاک بھی دیکھا جاچکا ہے۔

تاہم فوجی و سول حکام کی جانب سے اب تک مذکورہ مسلح جھڑپوں میں جانی نقصانات کے حوالے سے کسی قسم کی خبر کی تصدیق نہیں کی ہے ۔اور نہ ہی کسی مسلح تنظیم نے اس سلسلے میں کوئی جانکاری میڈیا میں جاری کی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment