بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح سوراب میں سانحہ تربت کے خلاف ایک پرامن احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین کے مطابق احتجاج کا بنیادی مقصد ڈنک (تربت) میں برمش بلوچ کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور برمش بلوچ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
مظاہرین نے برمش بلوچ کے حق میں نعرے بازی کی، اور برمش بلوچ سے مکمل اظہار یکجہتی کی۔مظاہرین نے کہا اگر حکام نے اس دلخراش واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس نہ لیا تو وہ سڑکوں پر واپس آجائیں گے۔
احتجاج میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں، انجینئرز، وکلاء، طلباء اور صحافیوں نے شرکت کی اور سانحہ تربت کی مذمت کی۔