بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پولیس نے پاکستانی فورسز کے ساتھ ایک مبینہ مقابلے میں مارے گئے 2 افراد کی لاشیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیں۔
بتایا جاتا ہے یہ گذشتہ شب چتکان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے تھے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب غریب آباد میں 1:30 بجے کے قریب سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی تھی جس میں2 مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے جنکی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
واضع رہے کہ گذشتہ شب رات گئے پنجگور شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
پنجگور کے ایک رہائشی نے بتایا کہ مسلسل بمباری کی وجہ سے وہ رات بھر سو نہیں سکے۔
انہوں نے کہاکہ بموں کی آوازکی شدت اتنی زیادہ تھی جیسے زلزلہ ہے۔