بلوچستان کے علاقے خاران کی رہائشی دو سالہ بچی میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
محکمہ صحت ذرائع کے مطابق منگل کو بلوچستان کے ضلع خاران سے پہلی مرتبہ پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ۔
ضلع خاران کی رہائشی دو سالہ بچی پولیو وائرس کا شکار ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق معذوری کے باعث بچی کے ٹیسٹ سیمپل 25 جولائی کو لئے گئے تھے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں رواں سال کے 8 ماہ میں رپورٹ ہونے والا یہ 12 واں کیس ہے۔