بلوچستان کے علاقے خضدار ،اورماڑہ ،ژوب اور حب میں مختلف حادثات واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
خضدار کوشک کے ایریا میں کار حادثے میں حامد زہری والد واحدبخش زہری نامی ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
لاش کو ٹراما سینٹر منتقل کرنے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیاگیا۔
ادھر مکران مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر گوادر سے کراچی جانے والی ایل پی جی گیس سے بھری بوزر بریک فیل ہونے کی وجہ سے کھائی میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں بوزر کا ڈرائیور موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ کلینر شدید زخمی ہوا۔
تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رسملان کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو بذریعہ ایمبولینس ڈی ایچ کیو اوتھل منتقل کر دیا۔
اسی طرح ژوب میں زائرین کی بس پر موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے متعدد زائرین زخمی ہو گئے ۔
ژوب میں زائرین کی بس پر موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے متعدد زائرین زخمی ہو گئے ۔
بس ڈرائیور نے کمال مہارت سے موٹر سائیکل سوار افراد کو کچل دیا۔
دونوںحملہ آوروںکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے ۔
زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
علاوہ ازیں حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ رفیق کے نام سے کی گئی جو حب چوکی کے قریب حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔
دریں اثناحب میں بیروزگاری سے تنگ آکر ایک نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔
بیروٹ حب پولیس نے پیرکس روڈ پر کھنڈر نما ایک مکان کے کمرے کی چھت سے لٹکی 25سالہ ایک نوجوان کی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کردیا جہاں اُسکی شناخت 21سالہ سجاد ولد ممتاز کے نام سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی کے ورثاء نے بتایا ہے کہ متوفی کافی عرصہ سے بیروزگار تھا اور گھر میں غربت اور فاقوں کے ڈھیرے تھے ۔