بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ”ایکس “ پر تین پوسٹس پر مشتمل ایک تھریڈ میں آزادی خواہ بزرگ بلوچ رہنما واجہ واحد کمبر کے اغواء اور گمشدگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پہلے پوسٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو مجبور کیا جائے کہ واحد کمبر کو بازیاب کرے اور بلوچ رہنماؤں، کارکنوں اور عام افراد کو مقبوضہ بلوچستان اور بلوچستان سے باہر اغواء اور ماورائے قانون قتل کرنے کی دہائیوں پر محیط اپنا غلیظ پالیسی ختم کرے۔
انہوں نے اپنے دوسرے پوسٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو مجبور کیا جائے کہ پاکستانی جبری قبضہ سے بلوچستان کےآزادی کی بلوچ تحریک کا جواب دینے کے عمل میں عالمی قوانین کا احترام اور پابندی کرے۔
انہوں نے اپنے تیسرے پوسٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بلوچ تحریک آزادی کو دہشتگردی کہنا گمراہ کُن ہے کیونکہ ایک صدی سے زیادہ عرصہ سے تحاریک آزادی عالمی نظام کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتے آرہے ہیں۔