جھل مگسی وخضدار میں مختلف حادثات وواقعات سے 2 افراد ہلاک

0
38
The dead man's body. Focus on hand

جھل مگسی وخضدار میںمختلف حادثات وواقعات سے 2 افراد ہلاک~بلوچستان کے جھل مگسی کے علاقے میں ایک نوجوان کوقتل کردیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوگئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھل مگسی کے علاقہ مٹ بنگلانی کے مقام پرمحمد رمضان کٹوہر مگسی روڈ پر کھڑا ہوا تھا اپنے گوٹھ پیر کلو جانے کے لیے تو اسی دوران ملزم سونا خان مگسی نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دیا۔

دریں اثنا خضدارمیں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

خضدار مولہ سے خضدارآتے ہوئے موٹر سائیکل سوارموڑکاٹتے ہوئے گرکر ہلاک ہوگیا ۔

کرخ لیویز کے مطابق سب تحصیل مولہ سے موٹرسائیکل سوار خلیل احمد ولد عبدالکریم نامی شخص خضدار آتے ہوئے بھلونک کے ایریامیں تیزرفتارموٹرسائیکل سے موڑکاٹتے ہوئے گرکرہلاک ہوگیا۔

کرخ لیویز انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی متوفی کوفوری پر کرخ بی ایچ یو لے جایاگیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد متوفی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here