بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سریاب پھاٹک ،سیٹلائٹ ٹائون اور لیاقت بازار میں پاکستانی فورسزپر تین مختلف حملوں اور دھماکوں سے ایک شخص ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔
خاران میںپرانا گزی روڑ پر واقع قائم ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے پُرانا گزی روڑ پر واقع ایف سی چیک پوسٹ کو دھماکوں سے نشانہ بنایا گیاتاہم دھماکوں سے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب پھاٹک کے علاقے دکانی بابا چوک پر ایف سی چوکی کو دستی بم سے بشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
اسی طرح کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکہ و فائرنگ ہوا ہے ۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے۔
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔
دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار کے چائنہ مارکیٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق کوئٹہ میں لیاقت بازار چائنہ مارکیٹ میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک دکان میں دستی بم پھنک کر فرار ہو گئے۔
دستی بم کے دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ہلاک اور زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ناکا بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔
حملے میں ہلاک و زخمیوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔
بعض ذرائع بتاتے ہیں چائنا مارکیٹ میں حملہ پاکستانی جھنڈے فروخت کرنی والے اسٹال پر کیا گیاتھا ۔
شہر چودہ اگست کے باعث سیکورٹی ہائی الرٹ ہے تاہم آج کوئٹہ میں مقامات پر دھماکے رپورٹ ہوچکے ہیں۔
حملوں ودھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچ آزادی پسند تنظیموں کے اتحادبراس نے تنبیہ کیا تھا کہ وہ پاکستانی نام نہاد جشن آزاد تقریب و سرگرمیوں کو نشانہ بنائے گا اور عوام کو دور رہنے کی تاکید کی گئی تھی۔