مستونگ میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ہلاک

0
51

مستونگ میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ہلاک بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ ہلاک ہو گئے۔

واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کنڈ عمرانی کے مقام پر پیش آیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ڈی سی پنجگور کے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے ۔

ذرائع کے مطابق گولی ڈپٹی کمشنر پنجگور کے کمر میں لگی تھی جو   غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وفات پہ گئے۔

جبکہ چیئرمین عبدالمالک صالح کے پاؤں پر گولیاں لگی ہیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔

میونسپل کمیٹی کے چیئرمین عبدالمالک نیشنل پارٹی کے رہنما ایم پی اے میر رحمت صالح کے بھائی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ڈی سی پنجگور اور میونسپل کمیٹی پنجگور کے چیئرمین پر اس وقت گھات لگاکر حملہ کیا جب وہ سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ کوئٹہ کی جانب جارہے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here