بارکھان ومنگچر میں لیویز وسیندک پراجیکٹ ٹرالرز پر حملے،گوادرکی فضائی نگرانی

0
56

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز فورس کی گاڑی پر حملہ کیا ہے ۔

حملے کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ گاڑی سے سرکاری اسلحہ اور قیمتی کاغذات اٹھا کر لے گئے۔

لیویز فورس کے مطابق لیویز اہلکار 14 اگست کی تیاریوں میں مصروف تھے جہاں لیویز فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

دوسری جانب منگچر میں  سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانے والے ٹرالر پر حملہ کیا گیا۔

قلات کے علاقے منگچر میں سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانے والی ٹرالر گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے گاڑی کے ٹائر کو نقصان پہنچایا۔

واقعہ منگچر کمپلیکس ایریا میں پیش آیا ناجہاں معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ٹریلر کے ٹائر برسٹ کردیے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کچھ گولیاں گاڑی کے شیشے اور باڈی میں بھی لگے تاہم ڈرائیور کو اتار لیا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق گاڑی کراچی سے سیندک جارہی تھی اس کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

علاوہ ازیں ساحلی شہر گوادر اور گردنواح میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح سے گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز بعد گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح متوقع  ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here