بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے پورے بلوچستان میں بلوچ راجی مچی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
آج بروز جمعہ کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے شہدا ئے بلوچ راجی مُچی کی یاد میں کینڈل واک کا اہتمام کیا گیا۔
واک میں درجنوں خواتین و بچوں سمیت مردو نوجوان شریک رہے۔
واک کے شرکا نے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کئے اور راجی سوگند ( حلف)لیا کہ وہ شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی اپنی سعی کرینگے۔