بلوچستان کے حب کےنواحی گوٹھ حاجی چھتہ رند سے متصل پلال گوٹھ کے قریب ایک زرعی باغ کے ناکارہ کھنڈر نما ء کنویں سے کئی روز پرانی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
ایدھی ریسکیو اور حب سٹی پولیس کے مطابق لاش کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔
لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق فوری طور پر معاملے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔
تاہم واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔