بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) کے مرکزی چیئرمین جیئند بلوچ بھی بازیاب ہوگئے۔
اس سے قبل بی ایس او کے سینیئر وائس چیئرمین شیربازبازیاب ہوگئے تھے ۔
بی ایس او کے مرکزی چیئرمین جیئند بلوچ اور شیرباز بلوچ کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے منعقدہ “بلوچ راجی مچی” کے تیاریوں کے سلسلے میں 26 جون کی شام کو بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔
شیرباز بلوچ اور جیئند بلوچ دو ہفتے کی جبری گمشدگی کے بعد آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
بی ایس او نے بھی دونوں رہنماؤں کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔