بی ایس اورہنما شیرباز بازیاب، جیئند بلوچ تاحال لاپتہ

0
49

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) کے مرکزی رہنما شیرباز بلوچ کو بازیاب ہو گئے جبکہ چیئرمین جیئند بلوچ تاحال لاپتہ ہیں۔

دونوں بلوچ طالبعلم رہنماؤں کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے منعقدہ “بلوچ راجی مچی” کے تیاریوں کے سلسلے میں 26 جون کی شام کو بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔

شیرباز اور جیئند بلوچ کے اہل خانہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان دونوں رہنماؤں کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر شیر باز اور جیئند بلوچ بازیاب نہ ہوئے تو 12 اگست کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

تاہم آج بی ایس او کے سینیئر وائس چیئرمین شیربازبازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں لیکن جیئند کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here