جنوبی وزیرستان پاکستانی فوج پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے افغانستان سے ملحق علاقہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں منگل کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسزایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

عسکری حکام کے دعوے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کے بعد فوجی جوانوں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی، اور ایف سی اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک نعمان ہلاک جب کہ حوالدار نبی اللہ زخمی ہوئے۔

Share This Article
Leave a Comment