ہرنائی و اوتھل میں کوئلہ کان و روڈ حادثے میں 2 افراد ہلاک ،کوئٹہ سے لاش برآمد

0
33

بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور اوتھل میں کوئلہ کان اور روڈ حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کوئٹہ سے ایک لاش برآمد ہوگئی ہے۔

ہرنائی میں کوئلہ کان میں حادثے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔

لیویز کے مطابق شاہرگ ملک ولائت حسین کول کمپنی کے کوئلہ کان میں پاؤں پھسلنے سے ایک کانکن کان میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک کانکن کا تعلق حاجی محمد ولد متین سواتی سکنہ سوات خوازہ خیلہ خیبر پختونخوا سے تھا۔

کانکن کی لاش کوکوئلہ کان سے نکال کر رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردیا گیا۔

ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیاگیا۔

دوسری جانب او تھل میں تیز رفتاری کے باعث ٹر یفک حا دثے سے ایک شخص ہلاک اور 6زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو 1122 مرک کے ذرائع کے مطابق اوتھل سے تقریباً 40 کلومیٹر دور مین قومی شاہراہ پر تیز ی رفتاری کے باعث گاڑی اور ٹریکٹر کے درمیان حا د ثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 1شخص ہلاک اور 6زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کی شناخت میر چن، ارچن، احمدولد محمد،خان،گلزار اور محمد کے ناموں سے ہوگئی۔

زخمیوں اور ہلاک شخص کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضر وری کا روائی کے بعد لا ش کو ورثا ء کے حو الے کر دی گئی ۔

علاوہ ازیں کوئٹہ جناح ٹاؤن سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق جناح ٹاؤن پولیس کے پیر اور منگل کی درمیانی شب اطلاع ملی تھی کہ جناح ٹاؤن کے خالی پلاٹ میں ایک لاش پڑی ہوئی ہے جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ لاش نشے کے عادی شخص کی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here