ضلع گوادر: پسنی و اورماڑہ میں 9 روز بعد موبائل سروسز بحال

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے پسنی اور اورماڑہ میں 9 روز بعد موبائل سروسز بحال ہوگئے لیکن اشیائے خوردونوش کی قلت برقرار ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے بلوچ راجی مچی کے دوران گزشتہ ماہ 27 جولائی کو ضلع گوادر سمیت کیچ ضلع میں موبائل نیٹ ورک انٹرنیٹ ڈیٹا اور پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس معطل کر دیئے گئے تھے جس سے مکران کا مواصلاتی رابطہ دنیا بھر سے منقطع رہا تاہم پیر اور منگل کی درمیانی شب گیارہ بجے کے بعد ضلع گوادر کی تحصیل پسنی اور اورماڑہ میں 9 روز بعد موبائل نیٹ ورک اور نیٹ سروس بحال کر دیئے لیکن پسنی میں سبزیاں ، پھل اور خوردونوش کے دیگر اشیاء کی شدید قلت برقرار ہے۔

سبزیاں اور پھل بیچنے والی دکانوں پر تاحال تالے پڑے ہیں ۔

گوادر شہر میں بی وائی سی کا دھرنا 1ہ دنوں سے جاری ہے ۔ ہزاروں افراد دھرنے میں شریک ہیں جن میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Share This Article
Leave a Comment