حب میں دو روز میں ڈینگی سے 2 بچے ہلاک گئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب میں ڈینگی مچھرسے دو دنوں میں دو کمسن بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

حب شہر کے دو مختلف علاقوں جام کالونی اور آچار ہوٹل کے رہائشی2 بچوں احمد منیر بگٹی اور اریبہ جنکی عمریں 8 سے 10سال تک بتائی جاتی ہیں کو شدید بخار کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن حب اسپتال میں طبی سہولتوں کے فقدان کے سبب دونوں بچوں کے ورثا کو کراچی اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا جس پردونوں بچوں کو کراچی دو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں پر بچوں میں ڈینگی وائرس کی سرائیت ہونے اور وائیٹ سیل کی تعداد مطلوبہ مقدار سے کافی حد تک کم ہونے کی تصدیق کی گئی بعدازاں دونوں بچے دم توڑ گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں حب شہر اور مضافاتی علاقوں میں حالیہ جاری بارشوں کا پانی مختلف مقامات پر جوہڑوں کی صورت میں جمع ہے جو کہ مچھروں کی افزائش نسل کا سبب بنا ہوا ہے اس حوالے سے نکاسی آب کے حوالے سے نہ تو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کوئی اقدا م اٹھایا جارہا ہے اور نہ ہی جراثیم کش اسپرے وغیرہ کرانے کیلئے حب انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کوئی زحمت گوارہ کرنے کو تیار نظر آتے ہیں ۔

بتایا جاتا ہے کہ اس وقت حب شہر میںملیریا اور ڈینگی بخار کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور حب کے مختلف نجی اسپتالوں میں درجنوں افراد میں تصدیق ہوئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment