حکومت نے گوادر میں بی وائی سی کیساتھ جو کچھ کیا ،ٹھیک کیا ، سرفراز بگٹی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی بلوچ راجی مچی کے شرکا وقیادت پر ریاستی تشدد کوجائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان کیساتھ جو کچھ کیا ،ٹھیک کیاہے۔

سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح بھی کرینگے اور عالمی وفد کا گوادر آمد کے موقع پر استقبال بھی ہوگا اور پروگرام کے مطابق ساری چیزیں ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی صورت کسی جتھے کو اجازت نہیں دینگے جو ریاست کے مہمان ہیں ان کو روکیں جبکہ جو گوادر میں ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں ان کو سبوتاژ کریں۔

انہوںنے کہا کہ آج آپ دیکھیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سازش یہ تھی کہ آج آپ جا کر یہ دیکھیں گوادر میں انہوں نے کیوں سوچا کہ جلسہ وہاں کرناہے، وہاں پر بلوچ آبادی بھی کم ہے بلکہ خضدار، تربت اور باقی علاقوں میں بلوچ کی آبادی زیادہ ہے وہاں کیوں نہیں کیا کیونکہ یہ لوگ گوادر میں آنے والے عالمی وفد کو روکنا چاہتے تھے حکومت نے جو کیا وہ ٹھیک کیا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ 20 سے 30ہزار لوگ گوادر میں اکٹھے کرینگے پھر گوادر میں تمام منصوبوں کو یہ لوگ روکیں گے، ہم یہ چاہتے ہیں کہ جو حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے ہمارے درواز ے کھلے ہیں، ہم بات سننے کو تیار ہیں لیکن یہ نہیںہوسکتاہے کہ ہم جتھوں کو اجازت دیں کہ بلوچستان میں حکمرانی کریں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment