بلوچستان بھر میں احتجاج جاری ، مزید 15 مظاہرین کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ راجی مچی کے شرکا پر ریاستی کریک ڈائون کے بعدبلوچستان بھر میں احتجاجی سلسلے ،دھرنا ، مظاہرے و ریلیاں جاری ہیں۔

جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف بلوچستان بھر میں ایف آئی آر کے اندراج کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین کے خلاف گڈانی ،نوشکی ،تربت کے بعد پنجگور سٹی تھانے میں گوادر جلسے میں لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانے اور وال چاکنگ کرنے والے 8معلوم اور 7معلوم افراد کے خلاف ایس ایچ اور پنجگور سٹی تھانہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف حکومت بلوچستان کی جانب بلوچستان بھر میں 492ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

مذاکرات کے بعد مکران کوسٹل ہائی وے سمیت شاہراہوں سے حکومت کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں نہ ہٹائی جاسکیں ۔ گوادر سمیت مکران کا کراچی کوئٹہ سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا، دھرنے کے شرکا کو واپسی کا راستہ نہ مل سکا۔

اب احتجاج کو مزید وسعت دیدیا گیا ہے۔

شاہراہیں بند ہونے سے ایران سرحد پر ایک ہفتے سے سیکڑوں زائرین پھنسے ہوئے ہیں۔

فون وانٹر نیٹ نیٹ ورک کی بندش سے بلوچستان کی صحیح صورتحال سے جانکاری نہیں ہوپارہی۔

Share This Article
Leave a Comment