اسرائیلی حملے میںحزب اللہ کا اعلیٰ کمانڈر فواد شکر ہلاک ،ملبے سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

اے ایف پی نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کے ایک قریبی ذریعہ نے بتایا ہے کہ عسکریت پسند گروپ کے ایک اعلیٰ کمانڈر فواد شکر کی لاش بدھ کو جنوبی بیروت میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے مل گئی ہے۔

اس ذریعے نے، جس نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے، کہا کہ "شکر کی لاش نشانہ بنائی گئی عمارت کے ملبے کے نیچے سے ملی ہے۔”

اس سے قبل حزب اللہ نے ایک بیان میں صرف یہ کہا تھاکہ "عظیم جہادی کمانڈر برادر فواد شکر اس عمارت میں موجود تھے” جسے "صیہونی دشمن” نے نشانہ بنایاتھا۔”

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان دونوں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے "ایک ایسے لمحے میں خطرناک اضافہ ہوا ہے جس میں تمام کوششوں کو غزہ میں جنگ بندی اور "تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی” کی طرف لے جانے پر مرکوز ہونا چاہیے تھا۔”

اسرائیلی فوج نے منگل کو کہاتھا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے روز بیروت کے ایک علاقے پر حملے میں حزب اللہ کے فوجی کمانڈر فواد شکر کو "ختم” کر دیاہے۔ تاہم حزب اللہ نے فوری طور پر کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

Share This Article
Leave a Comment