سانحہ ڈنک: احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سانحہ ڈنک کے خلاف آج بلوچستان کے صنعتی شہر حب،بارکھان، مند،دالبندین اور نصیرآباد میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں

ضلع کیچ کے علاقے ڈنک کے مقام پر 26 مئی کو رونما ہونے والی واقعے پر پورا بلوچستان اس وقت احتجاجی مظاہروں کے لپیٹ میں ہے۔

کوئٹہ کراچی تربت سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج اور ریلیاں منعقد ہوئی ہیں، آج سانحہ ڈنک کے خلاف بلوچستان کے صنعتی شہر حب،بارکھان مند،دالبندین اور نصیرآباد میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں

احتجاجی مظاہروں میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے برمش کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے،تاہم آج دالبندین میں ہونے والی احتجاج کو پولیس نے روک لیا،۔

برمش یکجہتی کمیٹی بسیمہ کے جانب سے 7 جون بروز اتوار صبح 10 بجے بسیمہ بازار میں سانحہ ڈنْک(تربت) کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

انہوں نے کہا ہم بسیمہ کے تمام غیور عوام اساتذہ تنظیموں مزدور تنظیموں سیاسی پارٹیوں، طلباء اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہو کر بلوچستان کی بیٹی ملکناز بلوچ اور برمش بلوچ کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں.

Share This Article
Leave a Comment