بلوچستان بھر میں پر امن و نہتے مظاہرین پر ریاستی کریک ڈائون، فائرنگ وشیلنگ اور گرفتاری و جبری گمشدگیوں کیخلاف خاران میں احتجاجی ریلی نکالی گئی و مظاہرہ کیا گیاہے۔
گذشتہ روزمظاہرین نے پاکستانی اداروں کی جانب سے ظلم بربریت کے خلاف چیف چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ہے۔
مظاہرین نے ریاستی بربریت کیخلاف شدیداحتجاج کیااور نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریاستی ظلم بربریت کیخلاف پورابلوچستان یکمشت و ایک ساتھ ہے ۔ریاست جتنی بھی ظلم و بربریت کرے ،گرفتاری وجبری لاپتہ کرے اب بلوچ قوم میں خوف وڈر نکل چکی ہے اور وہ اپنی حقوق و انساف کیلئے مر مٹنے کیلئے تیار کھڑی ہے ۔
واضع رہے گذشتہ 3 دن سے خاران میں مکمل شٹرڈون ہڑتال رہی۔