بلوچستان کے ساحلی شہرگوادر میں ریاست پاکستان کی دہشتگردی اور وحشت کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی شال کی جانب سے آج سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
ریلی میں بلوچ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکامیں خواتین وبچوں کی بڑی تعدا د بھی شریک رہی اور ریاستی بربریت کیخلاف نعرے بازی کی گئی ۔
اس وقت پورا بلوچستان، حب چوکی سے کوئٹہ اور گوادر تک، مکمل طور پر بند ہیں اور گوادر میں مکمل کرفیو نافذ ہے۔
ریاست کی بدترین وحشت اور دہشتگردی کے باوجود بلوچ عوام ہر علاقے میں سڑکوں پر نکل رہے ہیں اور اس نظام سے اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
بی وائی سی نے بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپور احتجاجی ریلیوں میں شرکت کریں اور ریاست کو پیغام دیں کہ اب مزید بلوچ قوم ظلم و ستم برداشت نہیں کریگی۔