خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے جمعے کو دھمکی دی کہ ان کا ملک عالمی ادارہ صحت کے ’نظریاتی تعصب‘ کی وجہ سے اس سے قطع تعلقی کر سکتا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ: ’میں آپ کو ابھی بتا رہا ہوں کہ امریکہ نے عالمی ادارہ صحت چھوڑ دیا ہے۔ ہم اس حوالے سے مستقبل کے لیے تحقیق کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت اپنے کاموں میں سے نظریاتی تعصب ختم کرے ورنہ ہم بھی اسے چھوڑ دیں گے۔‘
اس وقت برازیل دوسرے نمبر پر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 614,941 ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ پہلے ہی صدر ٹرمپ کی قیادت میں عالمی ادارہ صحت پر تنقید کر چکا ہے اور اس پر الزام عائد کر چکا ہے کہ اس نے چین میں کووڈ 19 کے پھیلاو¿ کے حوالے سے معلومات چھپانے میں بیجنگ کی مدد کی۔