بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ریاستی دہشتگردی و بربریت کیخلاف آج شام 4 بجے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔
اس سلسلے میں بی وائی سی نے سو شل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکائونٹ سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے پورے بلوچستان میں بلوچ راجی مچی کے خلاف جاری ریاستی دہشتگردی اور بربریت کے خلاف آج کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ راجی مچی اس وقت گوادر میں دھرنے کی صورت میں جاری ہے اور ریاست بوکھلاہٹ میں اپنی پوری طاقت اور مشینری کو نہتے بلوچ عوام کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔
مزیدکہاگیا کہ ہم کوئٹہ کے باشعور عوام سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر بلوچ نسل کشی اور بلوچ راجی مچی کے خلاف ریاستی دہشتگردی کے خلاف اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔
بی وائی سی کا کہنا تھا کہ بلوچ راجی مُچی میں شرکت کے لئے بلوچستان بھر سے نکلنے والے قافلوں کو روکنے، شرکاء پر تشدد، براہ راست فائرنگ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ممبران پر کریک ڈاؤن کے خلاف کل کوئٹہ میں برما ہوٹل سے بلوچستان یونیورسٹی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دیا گیا۔
انہوںنے کہا کہ ریاستی دہشتگردی، جبر و بربریت اور طاقت کے استعمال کے خلاف عورتوں اور بچوں سمیٹ عوام نے اس ریلی اور دھرنے میں بھر پور شرکت کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاستی اپنی پوری مشینری اور طاقت لگا کر بھی بلوچ قوم کو انکے جدوجہد سے دستبرداد نہیں کر سکتی ہے۔