کامیاب راجی مچی سے بہادر بلوچ عوام نے ریاستی غرور کو دفن کر دیا،ڈاکٹر ماہ رنگ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

انسانی حقوق کے سرگرم ومتحرک کارکان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے بلوچستان کے ساحلی شہر وسی پیک مرکز گوادر میں کامیاب بلوچ راجی مچی (بلوچ قومی اجتماع) کے انعقاد پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک جاری بیان میں بلوچ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے، میں آپ لوگوں کی اس ہمت، بہادری، نظم و ضبط، حوصلہ اور شعور کو تہہ دل سے سلام پیش کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج آپ لوگوں نے نہ صرف ریاست پاکستان بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ریاستی بندوق اور طاقت عوام کے سامنے مٹی کا ڈھیر ہے۔ آج آپ لوگوں کی بہادری اور حوصلے نے اس ریاست کے غرور کو دفن کر دیا ہے۔ آج ہم نے پدی زِر گوادر سمندر کے کنارے ایک عوامی سمندر دیکھا ہے، جس کی آنکھوں میں جوش اور جذبہ ہے۔ وہ نہتے اور پرامن ہیں لیکن اس ریاست کے ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہیں۔ اور آج ہم نے اس عوام کی آنکھوں میں جیت کا جذبہ دیکھا ہے اور یہ جذبہ ظالموں، جابروں اور قاتلوں کی شکست کے لیے کافی ہے۔

https://twitter.com/MahrangBaloch_/status/1817825013552103424

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ بلوچ راجی مچی اس وقت پدی زِر گوادر میں دھرنے کی صورت میں جاری ہے اور یہاں ایک طرف ہزاروں بندوق بردار ریاستی افواج ہیں اور دوسری طرف نہتے پرامن بلوچ عوام ہیں۔ اور بندوق برداروں کے سامنے بلوچ عوام کے حوصلے اور جذبے کوہ باتیل کی طرح بلند ہیں۔ میں اس وقت آپ کو یہ مختصر پیغام دینے آئی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں گوادر میں پہنچ جائیں۔ قومی اور انسانی حقوق صرف ایک عظیم الشان عوامی مزاحمتی جدوجہد سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ گوادر ہماری سرزمین ہے، ہمیں اپنی سرزمین کے ہر ٹکڑے پر قومی اجتماع منعقد کرنے کا حق حاصل ہے، اس حق کو ہم سے دنیا کی کوئی بھی طاقت چھین نہیں سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری دھرنا ہمارے تمام قافلوں کے گوادر تک باحفاظت پہنچنے اور ہمارے تمام گرفتار شرکاء کی رہائی تک جاری رہے گا۔ اس کے لیے ہم ہر قسم کی تکلیف برداشت کرنے اور قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ میں ان تمام لوگوں، انجمنوں، سیاسی تنظیموں اور جماعتوں سے درخواست کرتی ہوں جو بلوچ راجی مچی کی اخلاقی حمایت کر رہے ہیں کہ اب وہ اپنے حمایت کو عملی صورت میں ثابت کریں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment