بلوچستان کے علاقے لورالائی اور گوادر میں روڈ حادثات سے 2خواتین اور 2 فورسزاہلکارسمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
ضلع لو را لا ئی میں مسافر کو چ الٹنے سے خواتین سمیت 3 ہلاک ہوگئےجبکہ 20مسافر زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشنا ک بتا ئی جا رہی ہے۔
پنجا ب سے کو ئٹہ آ نے والی مسافر کو چ لو را لا ئی سے 6کلو میٹر کے فاصلے پر ڈیرہ روڈ پر شنواری ہوٹل کے قریب الٹنے سے 2خواتین ہلاک جبکہ 20مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔
جاں بحق ہو نے والی خواتین کا تعلق جھل مگسی سے بتا یا جا رہا ہے جبکہ زخمی ہو نے والوں میں حافظ محمد عالم ولد قاری حسین ملتان، محمد امیر ولد ملک غلام فرید ملتان ، حافظ محمد فہیم ولد حاجی نظر محمد ملتان، اکرام ولد عبدالرحمن کوئٹہ، اسد مگسی کوئٹہ، حمارہ قیصر زوجہ قیصر مگسی کوئٹہ ،قیصر ولد عبدالطیف کوئٹہ، خالد جاوید ولد دوست کوئٹہ، لیات ولد حاجی شوکت کوئٹہ ، محمد وقار ولد محمد ابراہیم ملتان ،بشرہ بی بی زوجہ محمد شفیع ، سیف نظیر ولد محمد نظیر ملتان، محمد رسول ولد وارث و دیگر شامل ہیں ۔جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ااسپتال لو را لا ئی منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے اور 7شدید زخمیوں کو کو ئٹہریفر کر دیا گیا ہے۔
بتا یا جا رہا ہے کہ کو چ پو لیس نا کے کیلئے سڑک میںرکھے گئے ڈرمز کے ساتھ ٹکرا نے کے بعد الٹ گئی جس سے جا نی اور ما لی نقصان ہوا ۔
علاوہ ازیں گوادر میںسی پیک روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے میں سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
زخمی اور نعشوں کو جی ڈی اے اسپتال منتقل کردیا گیا۔