بلوچ راجی مچی میں شرکت کیلئے روڈ میپ جاری کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے 28 جولائی کو گوادر میں منعقدہ بلوچ راجی مچی میں شرکت کیلئے روٹ شیڈول جاری کردیا ہے۔

بی وائی سی کے سربراہ و انسانی حقوق کے سرگرم و متحرک کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بی وائی سی کی راجی مچی کی شرکت کی روڈ میپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ راجی مچی میں شرکت کرنے کے لیے کوہ سلیمان، جھالاوان، سراوان اور رخشان کے لئے روٹ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/MahrangBaloch_/status/1816494596123148343

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ راجی مچی میں شرکت کرنے کے لیے کوہ سلیمان، جھالاوان، سراوان اور رخشان کے لئے روٹ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ متعلقہ علاقوں کے ذمہ داران مرکزی روٹ میپ کو فالو کریں۔ جبکہ ان ریجن کے تمام لوگوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ راجی مچی میں شرکت کے لیے اس شیڈول کو فالو کریں اور قافلوں میں شامل ہوکر گوادر آئیں۔

انہوںنے کہا کہ روٹ شیڈول کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنے علاقوں میں موجود بی وائی سی کے ذمہ داران سے رابطہ کریں یا آفیشل نمبر پر رابطہ کریں۔

Share This Article
Leave a Comment