نوشکی و سبی میں حادثات و واقعات سے 2 افراد ہلاک ، خضدار میں نوجوان کی خودکشی

0
38
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے نوشکی اور سبی میں حادثات و واقعات سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ خضدار میں نوجوان نے خودکشی کرلی۔

نوشکی کے علاقہ گلنگور کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پر زامباد گاڑی اور ہیوی ٹرک کے مابین ٹریفک حادثہ ہوا ۔

حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جن کو سول ہسپتال نوشکی منقتل کردیا گیا۔

ہلاک شخص کی شناخت سلیمان خان ولد عبدالسلام خیشکی سان قادر آباد نوشکی سے ہوئی ہے جبکہ زامباد گاڑی کا کنڈیکٹر عبیداللہ ولد عبد الکبیر ساکن قادر آباد نوشکی معمولی زخمی ہوئے ۔

لیویز فورس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری واقعے میں سبی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک پو لیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکارکی شناخت کریم بخش عرف یاسرکے نام سے ہوگئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی سرکٹ ہائوس سبی کے قریب ٹرنسفارمر کا لوڈ چیک کر رہا تھا کہ اسی دوران بجلی کی سپلائی بحال ہونے پر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

دریں اثنا خضدار سنی کٹائی کے مقام پرایک نوجوان نے بجلی کے کمبے میں رسی ڈال کر اپنے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

خضدارصدرتھانہ پولیس کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نوجوان کادماغی توازن ٹھیک نہیں تھےانکی شناخت امیدخان ولد داؤدخان دودازئی ساکن آواران تحصیل جھاؤ سے کی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچایا گیا ۔

ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کی گئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here