خاران میں پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک،2 زخمی ہوئے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکارکی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات آٹھ بجے خاران کے علاقے البت میں پاکستانی فوج کی چوکی کو جدید و خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس میں دشمن کا ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

انہوںنے کہا کہ بی ایل ایف جنگی محاذ پر قابض پاکستان پر گھیرا تنگ کرکے انہیں نفسیاتی شکست سے دو چار کرچکی ہے۔ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے ریاستی فوج کے کارندے عام عوام کو نشانہ بناتے ہیں اور اپنے شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن ریاست کو جان لینا چایئے کہ بلوچستان مقبوضہ ہے اور ریاستی فوج کو ہر مقام پر نشانہ بنا کر شکست سے دوچار کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment