کوئٹہ : ظہیر بلوچ کی گمشدگی کیخلاف احتجاج میں شامل شخص لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت صدام لانگو کے انم سے ہوگئی ہے ۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص گذشتہ روزکوئٹہ میں ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف احتجاج میں شامل تھا۔

اس سلسلے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف ہونےوالے احتجاج میں شامل لوگوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ شام کلی اسماعیل سے صدام لانگو کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔

وی بی ایم پی کاکہنا تھا کہ تنظیم کو یہ شکایت بھی موصول ہوئی ہے کہ گزشتہ رات سریاب کے مختلف علاقوں سے بھی لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment