بلوچستان کے علاقے پنجگور میں جاوید چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شکیل ولد عبدالحمید سکنہ بونستان کے نام سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے تار آفس ایریاجاوید چوک کے قریب شکیل کوفائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کیا۔
قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔