بلوچستان کے علاقے خاران میں لاپتہ مختیار مینگل کی عدم بازیابی کیخلاف شہر بھر میں شٹر ڈاؤن و دھرنا جاری ہے۔
خاران میں 15جولائی کو مسلح افراد کے ہاتھوں لاپتہ سراوان خاران کے رہائشی کاروباری شخصیت مختیار مینگل کی عدم بازیابی کیخلاف شٹر ڈون ہڑتال اور احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
احتجاجی دھرنے میں سابق ایم پی اے ثناء بلوچ چیئرمین ٹاون کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی خاران کے سیاسی پارٹیز کے رہنماوں علماء کرام قبائلی عمائدین ہندو برادری صحافی برادری زمیندار تاجر برادری و سوشل ایکٹیوسٹ اور مختیار احمد کے لواحقین نے بڑی تعداد میں احتجاجی دھرنے میں شرکت کرکے اغواء کاروں اور ضلعی انتظامیہ کو پیغام دیتے ہوئے پُرامن خاران اور چوری ڈکیتی اور اغواء برائے تعاون کیخلاف ایک پیج پر متحد ہونے کا اعلان کیا اور ضلعی انتظامیہ سے مغوی مختیار احمد کی فوری بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاجی دھرنے کی کمیٹی مزید سخت فیصلہ کریں گی ۔