بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز مغرب کے وقت بلیدہ کے علاقے گردانک میں قائم فرنٹئیرکور کے چیک پوسٹ پر ہمارے سرمچاروں نے خودکار اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے دو اہلکار ہلاک اور ایک اہلکار کو زخمی کر دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے ایف سی اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مورچوں سے باہر چہل قدمی کر رہے تھے۔
بیبگر بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان اور پاکستانی فوج کے انخلاء تک جاری رہینگے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔