کوئٹہ و سبی میں فائرنگ و روڈ حادثے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور سبی میں فائرنگ اور روڈ حادثے سےخاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں فائرنگ سے چاول چھولے فروخت کرنیوالا نوجوان ہلاک ہوگیا۔

پشتون آباد مسعود گلی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سید ولی نامی نوجوان کو قتل کردیا جو سول اسپتال کے سامنے چاول چھولے فروخت کرنیکا کام کرتا تھا۔

پولیس نے لاش کو سول ہسپتال منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

دوسری جانب سبی میں مرکزی شاہراہ پر ٹول پلازہ کے قریب5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے میں اب تک ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ واقعے میں خواتیں و بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واقع کے بعد ریسکیو 1122 اور ایدھی کی ایمبولینس نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں اور ہلاک خاتون کو سبی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی افرادکو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جنھیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment