خاران: لاپتہ مختیار مینگل کی بازیابی کیلئے لواحقین نے دھرنا دیدیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں  لاپتہ مختیار مینگل کی بازیابی کیلئے لواحقین نے دھرنادیدیا ہے ۔

خاران کے دیہی علاقے سراون کے رہائشی مختیار احمد مینگل کی باحفاظت بازیابی کے لئے کل رات سے خاران میں احتجاجی دھرنا جاری ہے ، دھرنے میں آل پارٹیز ، انجمن تاجران سمیت دیگر کہیں مکتبہ فکر کے لوگ احتجاجی دھرنے میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر کے چیف چوک پر کاروباری شخصیت مختیار احمد مینگل کی باحفاظت بازیابی کے لئے تمام پارٹی و علاقائی معتبرین کا دھرنا ابھی تک جاری ہے۔

مختیار احمد مینگل ایک قبائلی و کاروباری شخصیت ہیں، جنہیں پاکستانی فورسز نے 15 جولائی 2024 کو جبری طور پر لاپتہ کیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

احتجاج میں بیٹھے مختیار احمد مینگل کے اہلخانہ کامطالبہ ہے کہ اگر مختیار احمد مجرم ہیں تو انہیں ملکی آئین وقانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے،جبری طورپر لاپتہ کرنا ملکی آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے جو ہمیں قبول نہیں اور ہم اسکے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment