بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی بنگلزئی کوئٹہ سے کامریڈ رحمت اللہ بلوچ جبری لاپتہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کامریڈ رحمت اللہ بلوچ کو گزشتہ رات کلی بنگلزئی کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔
کامریڈ رحمت اللہ گزشتہ دنوں بی وائی سی کی جانب سے ریڈ زون دھرنے میں شریک ہوئے تھے اور ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
دوسری جانب خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظہور ولد محمد حنیف نوشیروانی کے نام سے ہوگئی ہے جو خارا ن کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔
مقتول کی لاش کو سول ہسپتال خاران منتقل کردیا گیا ہے۔