ڈنک جیسے واقعہ کیخلاف متحدہوکرجدوجہد و مزاحمت کرنی ہوگی، میر بنگلزئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ آزادی پسند قوم پرست رہنمامیر عبدالنبی بنگلزئی نے بلوچ قوم کے نام اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلام اور آفرین ہے بلوچ فرزندوں کو جو پاکستانی مظالم و تشدد کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈنک تربت، کیچ میں حالیہ دنوں محترمہ ملک ناز بلوچ کی شہادت اور اس کی معصوم بچی برمش بلوچ کو بے دردی سے زخمی کرنے کا ظالمانہ واقعہ ہو،یانیوکاہان کوئٹہ میں شہداءقبرستان کی مسماری و بلوچ رہنما نواب خیربخش مری کی قبر و زیارت کامسئلہ ہو ،یا نیو کاہان ہزار گنجی،کوئٹہ کی بلوچوں کے گھروں اور مکانات کی مسماریاں ہوں، یاخضدار کا واقعہ ہو ،ڈیرہ بگٹی، کوہلو ، کاہان، کوہستان مری علاقہ کے واقعات ہوں، بولان،مچھ، سراوان کے واقعات ہوں،یاکچھی ،چاغی، خاران، مکران، جھالاوان کے واقعات ہوں،سب ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

بلوچ رہنما نے کہا کہ ان سب واقعات کے اسباب و وجوہات کا جائزہ لیاجائے تو صرف ایک ہی وجہ نظر آتا ہے اور وہ ہے ہماری غلامی۔ میں اپنی قوم کے زندہ ضمیر فرزندوں سے عرض کرتا ہوں کہ یہ کوئی انفرادی مسئلہ نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے۔ ان تمام مظالم و ناروائیوں کے خلاف ہم سب کو اجتماعی طور پر متحد ہوکر جدوجہد و مزاحمت کرنی ہوگی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment