بنوں میں پاکستانی فوج نے 8 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
واضع رہے کہ اس سے قبل پاکستانی میڈیا میں بنوں حملے کے حوالے سے خبریں چل رہی تھیں کہ فورسز نے حملے کو ناکام بنادیا ہے ۔
گزشتہ روز ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں آرمی کینٹ پرصبح 4 بج کر 40 منٹ پر مسلح افراد نے بارودی سے بھری ایک گاڑی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر دھماکا کر کے کینٹ میں داخلے ہوگئے تھے۔
اب پاکستانی فوج کے انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز بنوں چھاؤنی میں مسلح افراد کے حملے کو ناکام بنادیا ہے اور حملے میں8 اہلکار ہلاک ہوگئے، جب کہ جوابی کارروائی میں تمام 10 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ظل حسین، سپاہی ارسلان اسلم، ایف سی کے لانس نائیک سبز علی، سپاہی امتیاز خان، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید شامل ہیں۔
ترجمان پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے، حافظ بہادر گروپ افغانستان سے کام کرتا تھا، یہ گروپ ماضی میں بھی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔