بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ظفراللہ موقع پر ہی ہلاک جبکہ اسکا ساتھی عزیز اللہ زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
ڈرائیور فرار ہو گیا۔
پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔
دوسری جانب ضلع کیچ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔
خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت اسحاق ولد رحمت کے نام سے ہوئی ہے۔
خودکشی کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گلی کے مقام پر پیش آیا۔
تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔