پنجگور میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ،مستونگ سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ٹریفک حادثے سے خاتون سمیت 3 افرادہلاک ہوگئے جبکہ مستونگ سے ایک لاش برآمدہوئی ہے۔

پنجگورکے قریب ناگ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں اور ہلاک افراد کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

دوسری جانب مستونگ کے نواحی علاقے درینگڑھ ملکو ایریا سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ لاش تین سے چار روز پرانی ہے جسے گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔

لاش پرانی ہونے کے باعث بوسیدہ ہو چکی ہے۔

نا معلوم شخص کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment