بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ دھماکے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کےسرمچاروں نے آج کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر اختر آباد کے مقام پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار6 اہلکاروں میں سے 2 اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ حتمی مقصد کے حصول تک ہماری جنگ جاری رہیگی۔